ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہوناور کے قریب کاسرکوڈ سمندر میں لائف گارڈس نے بچائی تین لوگوں کی جان

ہوناور کے قریب کاسرکوڈ سمندر میں لائف گارڈس نے بچائی تین لوگوں کی جان

Sun, 07 Nov 2021 21:30:34    S.O. News Service

بھٹکل 7 نومبر (ایس او نیوز)   ہوناور تعلقہ کے کاسرکوڈ اِیکو  بیچ پر   سمندر کی  تیز اُٹھتی لہروں کی زد میں  آکر بُری طرح سمندر کے بیچ پھنس جانے  کے دوران  لائف گارڈس کے اہلکار فوری کاروائی کرتے ہوئے تینوں نوجوانوں کو بچاکر  کنارے تک لانے میں کامیاب ہوگئے۔ واردات اتوار شام کو پیش آئی۔

بتایا گیا ہے کہ  بنگلور سے آئے ہوئے تین سیاح اِیکو بیچ پر  سمندر میں نہانے کے لئے اُترےتھے،اچانک سمندری لہروں کی زد میں آگئے۔ اس سے پہلے کہ سمندری  لہریں اُنہیں دور تک کھینچ لی جاتی، لائف گارڈس کے اہلکار ان  کی مدد کو پہنچ گئے۔ ان لوگوں کی  شناخت شعیب شیخ (18)، حسیب احمد (24) اور سمن خان (18) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

لائف گارڈس کی طرف سے  وریندر امبیگا اور کوسٹل سیکوریٹی پولس کے اہلکار ہریش کھاروی و دیگر    موجود تھے۔


Share: